دمشق،4ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شام کی سرکاری فورسز پیش قدمی کرتے ہوئے ملک کے مشرق میں واقع صوبے دیر الزور تک پہنچ گئی ہیں۔ دیر الزور داعش کے قبضے میں ہے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شامی فورسز داعش کے زیر کنٹرول چوکی تک پہنچ گئی ہیں۔ اس آپریشن میں صدر بشار الاسد کی فورسز کو روسی فضائیہ کی حمایت حاصل ہے۔ دوسری جانب داعش کے گڑھ الرقہ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کُرد جنگجو امریکا کی مدد سے پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔